Precious Life قیمتی زندگی

                                 ضمیرکا سودا مہنگا نہ پڑ جائے

                                  سستے داموں میں اسے نہ بیچا کر

آپکی خوشی کا آپکے عقیدے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جس چیز پر آپ زیادہ غور کرتے، دھیان لگاتے اور توجہ دیتے ہیں وہ آپکا اعتماد بن جاتا ہے۔ اس لئے اُپکو غلط عقائد سے اپنے آپکو محفوظ رکھنا ہوگا۔ اگر آپ اپنی ناکامیوں اور غلطیوں پر ہی توجہ مرکوز رکھیں گے تو وہ آپکا عقیدہ بن جائے گا۔

اِس لئے آپکو غلط خیالات سے اپنے دل کی حفاظت کرنا ہوگی۔تاکہ آپ اپنی زندگی میں غلط عقائد کا آغاز نہ کر لیں۔ خوشی کے خیالات رکھیں، مثبت اثر رکھنے والے کام کریں۔ اپنی توجہ مثبت اور خوشگوار باتوں کی طرف لگائیں۔ کیونکہ جس سوچ کو آپ زیادہ سوچتے رہیں گے آپ ویسے ہی بنتے جائیں گے۔ آپ جب  بھی سڑک پر چلتے ہیں تو آپ وہاں تک ہی جاتے ہیں جہاں تک آپکا دھیان ہوتا ہے۔ آپکی زندگی بہت قیمتی ہے ۔ اگر آپ منفی خیالات میں زندگی بسر کر دیں گے تو یہ سودا آپکو مہنگا پڑ جائے گا۔ جو خیالات آپکو پریشان کر دیتے ہیں، آپکی خوشی کو چھین لیتے ہیں اُن خیالات کو خوشی کے اور شُکرگزاری کے خیالات سے بھر دیں۔ یہ ایک محنت والا کام تو ہے لیکن بے فائدہ نہیں۔ آپ اُدھر تک ہی پہنچیں گے جہاں آپکی توجہ اور دھیان ہوگا۔

زندگی کی چھوٹی کامیابیوں کا لُطف اُٹھانا شروع کر دیں۔ آپکی زندگی اتنی قیمتی ہے کہ اس کو منفی خیالات سے خریدنا بند کر دیں۔   چیلنج یہ ہے کہ آپکو مثبت خیالات میں اپنے آپکو برقرار رکھنا ہوگا۔ جب بھی منفی خیال حملہ کرے تو اِس کا حل مثبت سوچ کے ساتھ کریں کیونکہ یہ آپکی خوشی کا سبب بن سکتی ہیں ۔ اسلئے اپنے ضمیر کا سودا نہ کریں ۔

Leave a Comment