Your Strength آپکی طاقت

خوشی نہ صرف آپکی طاقت ہے بلکہ یہ آپکا ہتھیار بھی ہے۔  ہم بہت آسانی سے ایک اچھے دِن کو تباہ کر دیتے ہیں اپنی بُلند توقعات اور اپنی غیر واضع ترجیحات سے۔ لیکن ہمیں خوش رہنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

ایک آدمی کو کینسر تھا لیکن وہ ہمیشہ خوش نظر آتا تھا۔ ایک دن اُس کے دوست نے پوچھا کے تیری خوشی کا راز کیا ہے تو اُس نے بتایا کے میں ہر دن صبح کو اُٹھ کر اپنے سے سوال کرتا ہوں: کیا میں خوش رہنا چاہتا ہوں یا پریشان؟  ظاہر سی بات ہے اُسکا جواب تھا خوش رہنا۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا نہیں تو ہمارے حالات ہمارا فیصلہ کرنے لگیں گے۔ اگر حالات ناسازگار ہونگے تو ہم بھی تکلیف میں ہونگے اور اگر حالات سازگار ہونگے تو ہم بھی وقتی طور پر خوش ہو جائیں گے۔ خوشی فیصلہ ہے اور یہ آپکا ہتھیار بھی ہے ۔آپ ہر حالات میں خوش رہ سکتے ہیں اگر آپ فیصلہ کریں کے آپ خوش رہنا چاہتے ہیں یا پریشان۔

زندگی کا یہ سبق ہے: انسان سے توقع نہ رکھیں۔ آپکی جتنی زیادہ بلند توقعات انسان سے ہونگی آپ اُتنے ہی زیادہ مایوس ہو جائیں گے کیونکہ انسان اپنے اندر یہ قابلیت نہیں رکھتا کے وہ آپکی ہر توقعات پر پُورااُتر سکے۔  ہر دن سوال کریں، کیا آپ خوش رہنا چاہتے ہیں یا پریشان؟

Leave a Comment