Present Day آج کا دِن

خداوند نے انسان کو ایک بہت خوبصورت تحفہ دیا ہے اور وہ بیش قیمت تحفے کا نام آج کا دِن ہے۔ اکثراوقات ہم لمحہ موجود کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور ماضی کی رسوائی اور مستقبل کی غیر واضح تصویر  سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ خوف ہماری زندگی کے آج کے لمحے کی شادمانی چھین لیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم  کیسے اِس خوف سے آزاد ہوسکتے ہیں تاکہ ہم آج کے دِن میں شادمان ہوں؟

زندگی بہت مختصر ہے اور یہ خداوند نے ہم کو عطا کی ہے۔ اِس چھوٹی سی زندگی میں ماضی کے پچھتاوے کو یاد کر کے اِس کا خسارہ نہ کریں۔ آج کے دن یعنی ابھی کے لمحے میں شادمان ہونا سیکھیں کیونکہ آپکو صرف آج کا دِن ہی مِلا ہے اور ہر دِن آج کا دِن ہی ہو گا۔ آپ آج کے دِن سے بھاگ نہیں سکتے یہ آپکے ساتھ ہے اِس لئے اِس دِن کی اہمیت جانتے ہوئے اِس دن میں جینا شروع کردیں۔

کلام مقدس میں خدا کو محبت کہا گیا ہے اور اُس نے اپنی محبت کو ہم اِنسانوں پر یسوع مسیح کے وسیلہ سے ظاہر کیا ہے۔ ہم آج کے دِن میں خوش ہو سکتے ہیں اگر ہمارا ایمان یسوع مسیح پر ہے جو کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہےکیونکہ خداوند نہ صرف آپکے گزرے ہوئےکل کا خُدا ہے اور نہ ہی صرف وہ آپکے مستقبل کا خُداہے بلکہ وہ آپکے آج کا بھی خدا ہے اس لئےآج کےدن کوفضول نہ سمجھیں اوراِس دن کو ایسے بسر کریں کہ خُدا اپکے آج کا بھی خدا ہے۔

جو لوگ اپنی زندگی میں یہ جانتے ہیں کہ اُن سے محبت رکھی گئی ہے وہ لوگ خوف کا سامنا کرتے ہوئے آگے چلتے جاتے ہیں۔ محبت خوف کو دور کردیتی ہے اور یہ محبت ہم پر ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ظاہر ہوئی ہے۔

سوال: کیا میں ایمان رکھتا ہوں کے میرا خدا آج کا بھی خُدا ہے؟

زبور ۲۴:۱۱۸،  عبرانیوں ۸:۱۳

Leave a Comment