پر وقت کس کا انتظار کرتا ہے؟

میں نے برسوں سے بہت سے دانشمندانہ جملے سنے ہیں جیسے کہ: ‘اگر آپ کمرے میں سب سے ہوشیار شخص ہیں تو آپ غلط کمرے میں ہیں۔’ یا ‘کمرے میں سب سے ہوشیار شخص بنیں۔’ آپ نے بھی ایسےبہت سے عقلمندانہ اقوال سنے ہوں گے خاص طور پر اگر آپ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔ یہاں تک کہ سب سے بے وقوف لوگ بھی وہاں سب سے ہوشیار نظر آتے ہیں۔

اس سال آپ کے پاس بہت سے اہداف اور خواب اور خواہشیں ہوسکتی ہیں جنہیں آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ سوشل میڈیا پر بہت سے دانشمند لوگوں کی منصوبہ بندی اور مقاصد کے بارے میں سنتے ہوں گے جو حوصلہ افزا ہوسکتے ہیں۔ میرے لیے یہ اکثر دباؤ اور تناؤ کا احساس بنے ہیں۔

لہذا اس سال کے لیے ایک نیا مشورہ ہے: ان مشوروں کو نظر انداز کریں۔

بلکہ شکر گزار اور مشکور ہوں۔ میں نے ہر سال مشورے سنے اور پڑھے ہیں اور کاش میں نے ان پر عمل کیا ہوتا اور انہیں اپنی زندگی میں لاگو کیا ہوتا۔ پر وقت کس کا انتظار کرتا ہے؟وہ بنا کسی دباؤ کے آگے چلتا رہتا ہے۔ اور اگر وقت بنا کسی دباؤ کے آگے چلتا ہے پھر میں پیچھےکیوں رہوں؟ اگر آپ کے آگے اِس سال کے لئے مقاصد ہیں تویہ ایک عمدہ بات ہے لیکن قدیم تصانیف کو مت بھولیں جو ہمیں مسلسل شکر گزار رہنے کا حکم دیتے ہیں۔

اگر کوئی آپ سے نئے سال کے عزم یا اس سال کے مقاصد کے بارے میں پوچھتا ہے تو انہیں یہ کہہ کر جواب دیں “شکر گزار ہونا ہے۔” وہ پوچھ سکتے ہیں کہ کیوں؟ تو انہیں بتائیں”میں دباؤ  میں رہنے سے زیادہ شکر گزار ہو کر بہت کچھ حاصل کر سکتا ہوں۔” اگر آپ بہت سے مقاصد کے پیچھے چل رہیں ہیں تو اس روحانی عمل کو بھی ضرور اپنائیں۔

کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکرگزاری کے  ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔

اپنے ماضی سے سبق سیکھیں اور شکر گزار رہیں کہ نئے سال نے کچھ نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ شکر گزاری آپ کی اس سفر میں مدد کرے گی۔ ماضی کے سالوں کو اپنے پر قابض نہ ہونے دیں بلکہ شکرگزاری کے ساتھ آگے بڑھیں۔

آپ  کیسے شخص بننا چاہتے ہیں؟ میں سب سے زیادہ شکر گزار شخص بننا چاہتا ہو۔

Leave a Comment