Don’t Allow اِجازت نہ دیں

کوئی آپکی اِجازت کے بغیر آپکی خوشی  چھین نہیں سکتا ۔  یہ ایک ایسا قول ہے جو ہماری سوشل میڈیا کی ثقافت سے ارائے اختلاف رکھتی ہے۔ جہاں پر مختلف اشتہار ہمیں بتاتے ہیں کے جب آپکے پاس ہماری ایجاد کی ہوئی سہولت موجود ہوگی تب آپ خوش ہوسکیں گے۔

ہر دن ہمارے پاس دو چناو ہوتے ہیں:اپنے حالات کے اثر میں ردِعمل کرنا یا اپنے ردِعمل سے حالات پر اثر کرنا۔ اپنی خوشی کا منبع لوگوں کو نہ بنائے۔ کچھ لوگ جن کے پاس وہ سب کچھ ہوتا ہے جو وہ چاہتے ہیں لیکن وہ تب بھی ناخوش ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ کسی شخص کو کسی بات کے لئے الزام ٹھہراتے ہیں۔  ایسے لوگوں کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود بھی کچھ نہیں ہوتا۔ اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو زندگی کی تنگ دست پیچیدگیوں سے گزرتے ہیں لیکن تب بھی وہ خوش ہوتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ وہ ایسے کیوں ہوتے ہیں؟ کیونکہ وہ کسی کو اپنی خوشی چُرانے کی اجازت نہیں دیتے۔ خوشی ایک ٖفیصلہ ہے جو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیا جاتا۔ اس لئے اپنی خوشی کو اپنے سے جانے کی اجازت نہ دیں۔

Leave a Comment