کچھ لوگ اپنے آپ کو عیش و عشرت میں مشغول رکھتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے آپ کو دوسروں کے لئے مفید بناتے ہیں – ڈاکٹر ایل
اگر آپ کسی کے لئے بابرکت شخصیت بننا چاہتے ہیں تو آپکو اپنے میں نظم و ضبط لانا ہوگا۔ اگر آپ کچھ کر دِکھانا چاہتے ہیں تو اپنی ترجیحات کو ترتیب دینا ہوگا۔ اِس تفریح اور ضیافتوں میں مصروف دُنیا میں کیسے اپنے آپ کو ہنرمند اور دیانتدار بنایا جائے تاکہ ہم زندگی میں کچھ کر دِکھائیں؟
یہ اپنی زندگی کا ذمہ لینے سے ہوگا ۔ اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے ہوگا۔ اکثر اوقات ہم زندگی کی چھوٹی زمہ داریوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مثلاً کسی جگہ پر وقت سے پہنچنا، کوڑا ڈسٹ بین میں پھینکنا، کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا، اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت کرنا وغیرہ۔ ہم بہت دفعہ زیادہ حاصل کرنے کی کاوش میں رہتے ہیں اور اِن ذمہ داریوں کو بھول جاتے ہیں۔ ہم اِن کاموں کو معمولی سا سمجھ کر اِنہیں نظر انداز کر دیتے ہیں ۔اگر آپ تھوڑے میں دیانتدار ہیں تو پھر ہی آپکو زیادہ کا بھی مختار بنایا جائے گا۔
خود کو دوسروں کے لئے مفید بنانے کا آغاز تب ہوگا جب آپ اپنی زندگی کا ذمہ لیں گے۔جو ذمہ داریاں چھوٹی نظر آتی ہیں وہ ہمیں بابرکت شخصیت بنانے کا اثر رکھتی ہیں کیونکہ زندگی کا لطف عیش و عشرت میں نہیں بلکہ نظم و ضبط میں ہے۔