How To Be Safe From Coronavirus

ہمارے ملک میں کیا پہلے خوف کی خبریں کم تھیں؟ جو  ایک اور خوفزدہ خبر ہمارے اردگرد منڈلا رہی ہے۔ پہلے لوگ دہشتگردی سے خوفزدہ تھے ،پھر مہنگائی سے، اور اب کورونا وائرس۔ خوف ایسی چیز ہے جو بہت آسانی سے پھیل جاتا ہے۔ خوف کی خبریں چلتی رہیں گی کیونکہ ہمارا  میڈیا  اِس کام میں بہت ماہر ہے اور کچھ لوگوں نے پی۔ایچ۔ڈی کی ہوئی ہےلوگوں کو خوفزدہ کرنے میں۔ اس لئے حالات پر بھروسا نہ رکھیں یہ تو بدلتے جائیں گے لیکن خدا لاتبدیل رہے گا۔

کلامِ مقدس میں لکھا ہے کہ کون ہم کومسیح کی مُحبت سے جُدا کر ے گا؟ مُصیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگاپن یا خطرہ یا تلوار؟ محبت ہی ہے جو خوف کو دور کر دیتی ہے۔ حالات اِس بات کی عکاسی نہیں کرتے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے یا نہیں بلکہ اُس کا کلام کرتا ہے۔ خدا محبت ہے اور اِنسان سے غیرمشروط محبت کرتا ہے ۔

نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں اور اِس حوالہ سے مزید گفتگو سُنیں۔

!خدا آپکے ساتھ ہے

Leave a Comment