Lead قیادت کریں

زندگی دینے والی قیادت تبدیلی کو لے کر آتی ہے۔یہ آپکے کام کے ماحول کو فوراً بدل دیتی ہے۔ یہ چرچ کی ثقاقت کو بھی بدل دیتی ہے۔ زندگی دینے والی قیادت کی جستجو یسوع پر شروع ہوتی ہے اور یسوع پر ختم ہوتی ہے۔ عہدِجدید میں ہم قیادت کا بحران دیکھ رہیں ہیں جو اُس وقت تک ٹیھک نہیں ہوگا جب تک یسوع کے شاگرد قیادت کے ذریعہ لوگوں میں زندگی کو نہیں لے کر آتے۔چاہے آپ کہیں بھی قیادت کر رہیں ہوں لیکن آپ کیسے قیادت کرتے ہیں یہ بہت اہم سوال ہے آپکے لیے۔ کیونکہ قائد ہوتے ہوئے آپ اُس کو ظاہر کرتے ہیں جو آپ سے بھی بالاتر ہے۔ یسوع مسیح ہمیں ایک بہترین نمونہ دیتے ہیں کہ لیڈرز کو کیسے قیادت کرنی چاہئی۔قائدین کو اِس بات پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہوگی کہ وہ لوگوں میں زندگی کو لیکر آئیں۔ یسوع نے اِس دُنیامیں رہتے ہوئے لوگوں کو زندگی دی اور اب بھی وہ زندگی دے رہا ہے۔اصل میں قیادت کرنا زندگی دینے کا نام ہے۔

لیڈرز یہ کتنی اعزاز کی بات ہے کہ لوگ آپکی قیادت کے وسیلہ زندگی کو حاصل کریں۔ آپ جیسے ہی خدا کے ساتھ ملکر زندگی دینے والی قیادت میں شامل ہو جاتے ہیں توُ آپکو دیانتداری سے قیادت کرنا ہوگی۔ْاورآئیں ہم ایسی قیادت کریں کہ جیسے لوگوں کی زندگیوں کا اِنحصار اِس پر ہے۔ اِس سے بڑا تعاقب ہماری قیادت کے لئے اور کچھ نہیں کہ ہم سب سے پہلے اُس کی بادشاہت کو تلاش کریں اور اپنی قیادت کا نظام ویسا ہی رکھیں جیسا خدا کا نظام ہے پھر خدا بھی آپکے ساتھ ملکر کام کرے گا۔ خدا ہمارا بادشاہ اور ساتھی بھی ہے اور وہ چاہتا ہے کے ہم زندگی دینے والی قیادت کریں۔

Leave a Comment