زندگی میں تبدیلی کے آغاز کا بہترین دن آج کا ہے۔
جس زندگی کے حصے میں آپ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں، اُس تبدیلی تک کیسے پہنچا جائے؟ آپ اُس زندگی کے درجےمیں کیسےپہنچے گے جہاں آپ جانا چاہتے ہیں ؟
اپنے حالات کے بارے خُدا سے رہنمائی لیں۔ خُدا کے کلام کا مطالعہ کریں۔ خدا سے دُعا مانگے کہ وہ آپکو حکمت دے، اُستاد دے اور ایسے دوست دے جو آپکی بہتر شخصیت بنانے میں پُر اثر ہوسکیں۔اکثر اوقات جن بہترین جوابوں کی ہم تلاش میں ہوتے ہیں اُن کا آغاز ہمیشہ سوالوں سے ہوتا ہے۔اس لئے سیکھنے کے عمل میں رہیں۔
علم صرف حاصل نہ کریں ، اپنی زندگی میں اِس کا اطلاق بھی کریں۔ اگر آپ آج بھی وہ کام کر رہیں ہیں جو آپ ماضی میں کرتے آئے تھے تو اُن کاموں کے نتائج ویسے ہی ہوں گےجیسے نتائج آپکے ماضی میں ہوتے تھے۔ اپنے گزرے کل کے ساتھ اپنے آج کا موازنہ کریں۔ جو سیکھا ہے اُسے عمل میں لائیں اور اپنے اعمال اور کردار میں بہتری لائیں۔
حکمت سے علم کا اپنی زندگی میں اطلاق کریں اگر آپ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔