Talk! بات کریں

دو دِن آپکی زندگی میں بہت خاص ہوتے ہیں۔ پہلا وہ جس دِن آپ پیدا ہوتے ہیں اور دوسرا وہ جس دن آپ اپنے پیدا ہونے کا مقصد جان جاتے ہیں – مارک ٹوین

آپ آج کیوں زندہ ہیں؟ کتنے عرصہ دراز سے دُنیا آپکے بغیر ہی چلتی جا رہی ہے۔ کیا آپ نے اِس دُنیا میں زندہ رہنے کے لئے درخواست دی تھی؟ آپ دورِخاضرہ میں ہی کیوں زمین پر چہل قدمی کر رہیں ہیں؟

اپنے وجود کا مقصد جاننے کی انسان کے اندرایک مسلسل اذیت نُما خواہش ہوتی ہے۔ اپنی زندگی کے مقصد کو جانے بغیر آپ اپنی زندگی ضائع کرتے جاتے ہیں۔ زندگی کا مقصد آپکو اپنی زندگی سے نہیں ملے گا بلکہ یہ آپکو ازندگی کو وجود دینے والے سے ملے گا یعنی خُدا سے جو زندگی دیتا ہے ۔ اُس نے آپکو ایک مقصد کے تحت بنایا ہے۔ آپ اپنے والدین کے ذریعہ سے آئے لیکن یہ خُدا تھا جس نے آپکو وجود دیا   اور وہ ہی آپ کے جینے کا مقصد جانتا ہے۔

آئیں اپنے مقصد کی تلاش کا آغاز خدا سے کریں کیونکہ وہ ہی آپکے پیدا ہونے کا مقصدجانتا ہے۔خدا انسان کی دُعا کا جواب دیتا ہے اسلئے اپنے خالق سے بات کریں۔

Leave a Comment